Wednesday, January 30, 2019

سانحہ ساہیوال؛ جے آئی ٹی میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری فضیل اصغر نے ساہیوال واقعے پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے جے آئی ٹی رپورٹ کا نتیجہ کمیٹی کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، اب تک یہ واضح ہے کہ خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ تھی، مجھے معلوم ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کیا آئے گی، ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا اور باقی لوگوں کو بے گناہ قرار دیا جائے گا، آپریشن کے کنڈکٹ کو غلط قرار دیا جائے گا جب کہ آپریشن کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی تجویز کی جائے گی۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری فضیل اصغر نے کہا کہ ایک بات ثابت شدہ ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں کیساتھ روابط تھے، ذیشان کی عدیل کیساتھ سیلفی اور عدیل کی ذیشان کے گھر آمد دو ثبوت ہیں، ذیشان کی آلٹو گاڑی جو اوپن ٹرانسفر تھی اس کا اصل مالک عدیل تھا، دونوں کے فون اور انکی گفتگو اور میسجز بھی ثبوت ہیں، 13 جنوری کو دونوں کی گاڑیوں نے اکٹھے ساہیوال کا سفر کیا تھا۔

The post سانحہ ساہیوال؛ جے آئی ٹی میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GaPHGf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment