Wednesday, January 30, 2019

سرفراز کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی ایکسپریس اردو

 لاہور: سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان کی تقرری کے حوالے سے میڈیا میں اٹھنے والے ایشوز پر واضح کیا ہے کہ سیریز ٹو سیریز کپتان کے تقرر کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اسی طریقہ کار کے تحت ہر سیریز سے پہلے کپتان کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے کپتان کے تقرر کا فیصلہ ٹیم کے انتخاب کے وقت کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ کے آخر میں شیڈول ہے، سرفراز احمد کی معطلی اور شعیب ملک کو قیادت کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد ان دنوں یہ بحث جاری ہے کہ اب سرفراز احمد کا مستقبل کیا ہوگا، کیا بورڈ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سرفراز کو کپتان برقرار رکھے گا یا نہیں اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا، اس پر ابھی تک سوالیہ نشان ہے، میڈیا کے بارہا سوالات کے باوجود چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے ہمیشہ گول مول جواب دیا ہے کہ سرفراز ٹیم کے کپتان ہیں اور اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔

سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر یقینی صورت حال ختم کرکے جتنی جلد ورلڈکپ کے لیے کپتان کا اعلان کردے اتنا ہی ٹیم کے لئے بہتر ہوگا۔ اس سے خود کپتان کے مورال پر بھی اچھا اثر پڑے گا اور ٹیم انتظامیہ بھی مطمن ہوکر وہ اپنی پلاننگ کرسکے گی۔ نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگنے کے باوجود کپتان سرفراز کو آئی سی سی نے چار میچز کے لیے معطلی کی سزا سنائی ہے جس پر بورڈ نے سرفراز کو وطن واپس بلا کر قیادت شعیب ملک کے حوالے کردی ہے۔

The post سرفراز کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TmbluJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment