Thursday, March 16, 2023

متھیرا کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں ایکسپریس اردو

  کراچی: متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ مسکراتی نظر آتی ہیں مگر ایک ٹیلی ویژن شو میں میزبان کے سوال پر وہ اتنی جذباتی ہوئیں کہ اُن کی آنکھیں بھر آئیں۔

حریم شاہ نجی ٹیلی ویژن پر معروف پاکستانی ماڈل متھیرا کے شو میں شریک تھیں جہاں متھیرا نے ان سے سوال کیا کہ اپنی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک  ہونے کے  باوجود بھی وہ اسی طرح جذبات سے دور اور ایک عام سی انسان  نظرآتی ہیں، وہ اتنی پرسکون کیوں ہیں۔

متھیرا کے سوال پر حریم شاہ نے کہا  کہ جذبات کو ٹھیس تو پہنچتی ہے مگر پھر چند لمحات کے بعد ہی ٹک ٹاک اسٹار آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

حریم شاہ اتنی جذباتی ہوئیں  کہ انہیں دلاسہ دینے کے لیے  متھیرا کو بریک لینا پڑا۔

The post متھیرا کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pAL4dZt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment