Monday, March 20, 2023

شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ایکسپریس اردو

قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: ’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘

ایشیا لائنز کی جانب سے عبدالرزاق جبکہ تھیسارا پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

مزید پڑھیں: آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل

ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔

The post شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9ZT6Hui
via IFTTT

No comments:

Post a Comment