Saturday, June 30, 2018

تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام ایکسپریس اردو

مانسہرہ: مانسہرہ کی نشست سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف میں بھی ٹکٹوں کی بند بانٹ پر کارکنان نے بنی گالہ پر عمران خان کے گھر پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اسی سلسلے کے تازہ واقعے میں مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست 13 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

این اے 13 کی ٹکٹ ہولڈر عنبرین سواتی کا دعوی ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں اس حلقے سے ٹکٹ جاری کیا ہے تاہم سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ کی واپسی کے لیے نہ صرف یہ کہ دباؤ ڈال رہے ہیں بلکہ ٹکٹ واپس نہ کرنے کی صورت میں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ عنبرین سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دھمکی والی آڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔

PTI

سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی دھمکی آمیزکال میں عنبرین سواتی سے کہا  ٹکٹ پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں، خیال کرنا عمران خان کے بغیر بھی میراسیاسی قد موجود ہے۔ دوسری جانب عنبرین سواتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

عنبرین سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹ واپس نہ کرنے پر سینیٹر اعظم سواتی نے پارٹی میں اثرورسوخ استعمال کر کے میرا ٹکٹ ہی منسوخ کرادیا ہے اور وہاں ایک آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MBUY9M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment