Saturday, June 30, 2018

میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ایکسپریس اردو

کراچی: میئر وسیم اختر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں اس لئے مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 13 اسپتال ہیں، جن کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے، مجھے نالے صاف کرنے ہیں، کتے مارنے ہیں، اسپتال نہیں چلا سکتا، میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں، مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن بہت ہوچکا، اب یہاں امن قائم ہوگیا ہے، اس لئے اب شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، کراچی کی آبادی کے حساب سے مزید 10 اسپتالوں کی ضرورت ہے، 8 سال بعد کے ایم سی کے اسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔

The post میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kkruk7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment