Saturday, June 30, 2018

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ووٹرز میں ایک بیداری کی لہر چل پڑی ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد شکل نہ دکھانے اور کام نہ کرانے والے سیاسی رہنماؤں پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس کی ویڈیوز بناکر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔

The post پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lGdfHo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment