Friday, June 29, 2018

عدلیہ مخالف ریلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا ایکسپریس اردو

لاہور: ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور تقاریر کرنے والے سابق(ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور ہائی کورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے، عدلیہ کے خلاف تقاریر کرنے اور نعرے بازی کرنے والے سابق (ن)لیگی  رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی، سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئےسابق(ن)لیگی ایم این اے شیخ وسیم، احمد ایاز، جمیل خان اور ناصر خان کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی، چاروں ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے، جب کہ سابق  ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور لطیف کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ 13 اپریل کو قصور میں سابق(ن)لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی قیادت میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کیے گئے تھے اور عدلیہ کے بارے میں بیان بازی کی گئی تھی۔ جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت (ن)لیگی ایم پی اے اورایم این ایز سمیت دیگر کے خلا ف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تین روز قبل ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

The post عدلیہ مخالف ریلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tOMu7v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment