لاہور: رواں برس بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 28 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس کا اعلان صدر پی ایچ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ایشین چیمینز ٹرافی کی تیاری کے لئے مدعو کئے گئے کھلاڑیوں کو دوبارہ تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایات دی جائیں گی جبکہ ایشیائی ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے سینئر کھلاڑیوں راشد محمود اور شفقت رسول کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مدعو کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ (پی آئی اے)، مظہر عباس (نیشنل بینک)، امجد علی (سوئی سدرن گیس)، محمد عرفان سینئر(پی آئی اے)، راشد محمود (نیوی)، محمد علیم بلال(واپڈا)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، مبشر علی سوئی سدرن گیس)، تصور عباس(واپڈا)، محمد رضوان جونیئر (سوئی سدرن گیس)، محمد رضوان سینئر (آرمی)، محمد توثیق ارشد(واپڈا)، علی شان(سوئی سدرن گیس)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)، ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، شفقت رسول(پی آئی اے) ، محمد اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، محمد عتیق(نیشنل بینک)، محمد ارسلان قادر(نیشنل بینک)، اعجاز احمد( واپڈا)، رانا سہیل ریاض(سوئی سدرن گیس)، محمد عرفان جونیئر(واپڈا)، محمد دلبر(نیشنل بینک)، محمد فیصل قادر(نیشنل بینک)، ایم رضوان (سوئی سدرن گیس)، محمد عاطف مشتاق(نیشنل بینک)، رضوان علی(سوئی سدرن گیس)، محمد زبیر(پی آئی اے) ، ساران بن قمر(پنجاب)، منیب الرحمان(سوئی سدرن گیس) اور سید ذیشان بخاری(سوئی سدرن گیس) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارتی شہر بھونیشور میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
The post ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ohm5Y1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment