Wednesday, October 31, 2018

آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج ایکسپریس اردو

توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے بری کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے آسیہ کیس کے تناظر میں صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرکے مظاہروں، ریلیوں اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں نے مصروف شاہراہوں پر دھرنا دے دیا اور ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑکیں بند کردیں۔

فیض آباد انٹرچینج میں ڈنڈا بردار مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ کئی علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بھی بند ہوگیا ہے جب کہ اسکولوں کی بھی جلد چھٹی کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جے یو آئی کے سربراہ اور صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن اور تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوری احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

The post آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RthaoZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment