اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کیا خواب آیا تھا، خانقاہ میں پتہ چلا یا کسی پیر فقیر نے بتایا کہ میں نیسلن منڈیلا بننے کی کوشش کررہا ہوں، منڈیلا جھوٹ نہیں بولتا تھا اور یو ٹرن نہیں لیتا تھا، بڑھکیں اور دھمکیاں نہیں دیتا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میری گردن کسی کے آگے نہ جھکے گی اور نہ کٹے گی بلکہ صرف پاکستان کے لیے کٹے گی، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیوں ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم عمران خان سے ملے، یہ تو ایسا ہے کہ وہ مجھ سے بھی حراست میں ملنے کےلیے آئیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت اور نیب مل کر پوری قوم کو دھوکا دینا چاہتے ہیں، گزشتہ روز نیب تحقیقات کی ایک فہرست جاری جس میں چاروں صوبوں کے لوگوں کے نام ہیں، یہ ڈھکوسلا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، میں این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، حکومت کو قیامت تک آس رہے گی کہ ہم این آر او کے لیے اس کے پاس جائیں گے۔
دوران تقریر شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لیکن پھر وہ فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔
The post این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ER1Cdd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment