Wednesday, October 31, 2018

آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران ایکسپریس اردو

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر منصفانہ تقسیم آب کے باعث نارتھ کراچی سمیت آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران شروع ہوگیا ہے۔

نارتھ کراچی میں پا نی کا بدترین بحران جاری ہے علاقے میں 17 دن کے بعد پانی کھولا جاتا ہے اتنے طویل عرصے کے لیے پانی کی مطلوبہ مقدار ذخیرہ کرنا ناممکن ہے مکینوں کے مطابق پانی کا یہ بحران واٹر ٹینکر مافیا کی کمائی کے لیے پیدا کیا جارہا ہے جس میں واٹر بورڈ کے افسران اور لائن مینوںکا بھی حصہ ہوتا ہے واٹر ٹینکر مافیا یہ کام واٹر بورڈ افسران کی مدد کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔

مکینوں کے مطابق پہلے اس علاقے میں روزانہ پانی کی فر اہمی معمول پر تھی اور اب 17 دن بعد پانی آتا ہے آخری دنوں میں پانی ختم ہونے پر مکین فلٹر پلانٹ سے پانی لاکر پیتے ہیں، واٹر بورڈ کے افسران پر اس کاکوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ اپنی کمائی کی دھن میں مگن ہیں، پانی کے بڑھتے بحران سے لائن مینوں کی چاندی ہوگئی ہے عام ملازمت پیشہ مکین 5 ہزار کا واٹر ٹینکر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے وہ فلٹر پلانٹ سے پانی خریدرہے ہیں۔

نارتھ کراچی کے علاقوں سیکٹر الیون سی ون لطیف نگر، سرسید ٹائون، الیون بی، سیکٹر نائن ، سیکٹر 10 ، سیکٹر الیون ای مسلم ٹائون ، سیون ڈی ون، ٹو اور تھری سمیت ملحقہ علاقوں شادمان ٹائون، بفرزون ، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی، آئی اور بلاک جے میں بھی پانی کے بدترین بحران نے مکینوں کو اعصاب شکن صورتحال سے دوچار کردیا ہے نارتھ کراچی میں 15 روز کے بعد پانی کی فراہمی نے مکینوں کو مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔

نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں دن رات واٹر ٹینکروں کی آمد جاری رہتی ہے، نارتھ کراچی کے مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں اور افسران سے باز پرس کریں کہ نارتھ کراچی کو 15 دن کے بعد پانی فراہم کرنے کی کیا وجہ ہے؟

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے نارتھ کراچی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ٹینکر مافیا کی چاندی کرائی جارہی ہے تاکہ شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوجائیں اور واٹر ٹینکر مافیا کو مالی فائدہ پہنچا کر اپنا بھی فائدہ حاصل کیا جاسکے شہر میں پانی کے بدترین بحران کی وجہ سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردیا تھا۔

 

The post آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ADgiZr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment