Tuesday, October 30, 2018

نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس میں نیب نے شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروایا۔ نیب کے پراسیکیوٹر واثق ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بیان لکھوایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ العزیزیہ ریفرنس کی آئندہ سماعت میں ملزم نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 20 اپریل اور 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی کاپیاں بھی پیش کر دی ہیں۔ خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا فیصلہ اس ریفرنس سے متعلق نہیں، دوسرا فیصلہ آ جانے کے بعد پرانا فیصلہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دونوں فیصلوں میں مشترک بنیادیں حوالے کے طور پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 22 گواہان کے بیانات قلمبند کروائے۔

علاوہ ازیں آج فلیگ شپ ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر ساتویں روز بھی جرح کی گئی۔

The post نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzAF9L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment