Tuesday, October 30, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف ایکسپریس اردو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے 5 پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے اور 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال، عارف والا اور پاکپتن کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 جعلی دودھ کے پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے ہیں، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پانچوں پروڈکشن یونٹ دور دراز گاوں میں کام کر رہے تھے اوریہاں پاؤڈر، کیمیکل اور دیگر اجزاء سے ملاوٹی دودھ تیار کیا جاتا تھا، دودھ روزانہ کی بنیاد پر بڑے شہروں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص دودھ کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا خاتمے میں مدد مل رہی ہے، ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ پاسچرائزیشن کا قانون لاگو کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

The post پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RoAgwb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment