Sunday, April 17, 2022

کابینہ کی حلف برداری آج متوقع، مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب اطلاعات اور مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے، وزرات خارجہ پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے گی۔

وزارت داخلہ ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، انرجی، تجارت، اسٹیبلشمنٹ ، کیبنٹ، نیشنل سکیورٹی، بین الصوبائی رابطہ ، لاا ینڈ جسٹس، پارلیمانی امور بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں گی جبکہ وزرا کے نام بعد میں دیئے جائیں گے۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کو وزارت خارجہ ،آبی وسائل، صحت ، ہیومن رائٹس، ایجوکیشن ، موسمیاتی تبدیلی ، کمیونیکشن ، انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملیں گی۔ امیر حیدر ہوتی اور شازین بگٹی بھی وزیر ہوں گے۔ جے یو آئی کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس اور مذہبی امور ملیں گی جبکہ ڈپٹی اسپیکرمسمات شاہدہ ہوں گی۔

ایم کیو ایم کو میری ٹائم افیئر اور انفارمشین ٹیکنالوجی کی وزارتیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو وزارت دفاعی پیداوار ملے گی۔ بی این بی مینگل گروپ کو بھی ایک وزارت ملے گی ۔ پہلے مرحلے میں آج حلف برداری متوقع ہے۔

The post کابینہ کی حلف برداری آج متوقع، مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4E7w5oz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment