Sunday, April 24, 2022

وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان ایکسپریس اردو

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق حکومت کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والے ساڑھے 8 لاکھ شہریوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل اور امداد بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے بے نظیر انکم سپورٹ سے نکالے جانے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مختلف وجوہات کی بنیاد جن میں غیرملکی سفر، ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے، ٹیلی فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ آنے یا پھر گاڑی رجسٹرڈ ہونے پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ بلاک کر کے انہیں پروگرام سے نکال دیا تھا۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ ’ہم (حکومت) نے یہ طے کیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کو دوبارہ کھولیں گے اور آپ سے معلومات لے کر اُس کی تصدیق کر کے کوشش کریں گے کہ نظر ثانی کے بعد ضرورت مندوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’کارڈ بلاک یا پروگرام سے نکالے جانے کے علاوہ وہ بھی شہری جو حالیہ سروے کے بعد پروگرام میں شامل نہیں ہوئے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر سینڈ کریں، جس کے بعد اُن کی موصول ہونے والی درخواست پر نظر ثانی کر کے انہیں پروگرام مین شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

شازیہ عطا مری نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ’نئی حکومت آنے کے بعد آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا‘۔

The post وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4qEbwiy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment