Wednesday, January 19, 2022

کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہوسکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا  انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا ہے لیکن کاروباری مراکز بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

این سی او سی نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی۔

The post کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہوسکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AbJzYd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment