لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میں کبھی رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکا تو کسی کو کیسے وزیراعظم بنا سکتا ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے گورنر کو اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کو وزیراعظم بننے میں، میں نے مدد کی تھی۔
چوہدری محمد سرور نے وضاحت کی کہ میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا، ماضی کی مشترکہ جدوجہد تھی جس کے بعد تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی، جمہوریت میں ہر شخص کا اپنا کردار ہوتا ہے، یہ کہنا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ چھوڑ دیتا ہوں یہ بھی غلط ہے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ میں برے وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہتا ہوں، کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں اتنی سنسنی خبریں پہلے نہیں دیکھیں جو اب دیکھ رہا ہوں، ابھی الیکشن میں ڈیڑھ سال باقی ہیں اور حکومت اب بھی محنت کررہی ہے۔
The post میں ایم این اے نہیں بن سکا تو کسی کو کیسے وزیراعظم بنا سکتا ہوں، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3565zIm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment