Tuesday, April 30, 2019

لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، ابھی بجٹ آرہا ہے اور چیخیں نکلیں گی، یہ واحد حکومت ہے جس نے ایمنسٹی اسکیم چوروں کے لیے قرار دی، اب قوم سوال کرتی ہے حکومت کی ایمنسٹی چوروں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ میں جوہری ہوں جو ہیروں کو پہچانتا ہوں، آپ کون سے ہیرے ہیں جس نے ہیرے کو پتھر بنادیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں طاقت پر نہیں اتحاد و اتفاق پر بھروسہ کرنا چاہیے، ذوالفقار بھٹو نے بھی کچھ ٹیکنو کریٹ رکھے تھے مگر اس حکومت نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے حالات کے باوجود اپوزیشن کبھی نہیں چاہے گی لوگوں کی چیخیں نکلیں، لوگوں کو بات کرنے دیں، ان کا گلہ نہ گھونٹیں۔ ہم نے اپنے دور میں قرضے لیے تو حکومت حفیظ شیخ سے پوچھے کیونکہ وہ آپ کا حصہ ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورت حال اس لیے خراب ہے کیونکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، فوج کو حکومت کی ناکامیوں کے باوجود اس طرح سامنے نہیں آنا چاہیے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، مدارس اصلاحات کی بات سمیت دیگر مسائل اگر وزرا اٹھاتے تو بہتر ہوتا۔فوج ایسی چیزوں میں مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس طرح ادارے متنازع بنتے ہیں۔

The post لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J6xV8f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment