Tuesday, April 30, 2019

چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں ایکسپریس اردو

 لاہور: چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ 7 ماہ میں 65 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، انہوں نے گھر کے کرائے کی مد میں 20 لاکھ روپے، 4 لاکھ 54 ہزار روپے گاڑی کے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہ کی مد میں خرچ کئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے 33 لاکھ 46 ہزار روپے کی رقم بیرون ممالک دوروں پر خرچ کی جب کہ2 لاکھ 62 ہزار روپے ڈومیسٹک سطح کے سفری اخراجات پر خرچ ہوئے۔ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں اجلاسوں میں شرکت کی حثییت سے بھی چیئرمین پی سی بی نے بورڈ سے 20 ہزار روپے وصول کئے۔

دوسری جانب پی سی بی کی گورننگ بورڈ کی شاہ خرچیوں کا بھی کوئی جواب نہیں،احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی 3 بورڈ میٹنگز پر 29 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، 7 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد رقم صرف میٹنگ الاﺅنسز اور 6 لاکھ 80 ہزار روپے ڈیلی الاﺅنس کی مد میں خرچ کئے گئے، گورننگ بورڈ کے ارکان کی رہائش پر 5 لاکھ جبکہ سفری اخراجات پر10 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

The post چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3f1GA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment