Monday, April 29, 2019

ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ایکسپریس اردو

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو خدشہ کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں یکم سے 3 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی جب کہ  شہر قائد کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو کی شدت 2015 کے ہیٹ ویو کی نسبت کم ہو گی۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مطلوبہ سامان کی فراہمی یقینی بنانے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UIXI8Z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment