Sunday, October 30, 2022

کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے ایکسپریس اردو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

اورنگی ٹاؤن کی ملت کالونی کے ایک گھر میں سوئی گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔آتش زدگی کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت منہدم  ہوگئیں۔

ریسکیو ورکرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر سے 7 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دی گئی تاہم جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا تھا۔

فائرفائٹرز نے آگ بجھنے کے باوجود پورے گھر کا معائنہ کیا کچھ مقامات پر چنگاریاں موجود تھیں انہیں ٹھنڈا کر دیا گیا۔ آتش زدگی سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین 80 فیصد، ان کے دو بیٹے 26 سالہ علی رضا 50 فیصد ، 16 سالہ انس رضا 40 فیصد اور 14 سالہ اویس رضا 14 فیصد جھلسے ہیں جبکہ ریاض کی اہلیہ 50 سالہ حسن آرا اور دو بیٹیاں 22 سالہ علیزا اور 14 سالہ اریبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس لیک ہوتی رہتی ہے اور پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ گیس کمپنی میں متعدد بار شکایات درج کرائی ہیں تاہم اب تک گیس لیکج کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

The post کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yusfD37
via IFTTT

No comments:

Post a Comment