Wednesday, October 19, 2022

ٹیکنو کا ’کیمون 19 پرو Mondrain‘:رنگ بدلنےوالا پاکستان کا پہلا اسمارٹ فون ایکسپریس اردو

 لاہور:  

 

 

پاکستان کے مشہورومعروف سمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے حال ہی میں اپنی کیمرہ پر مبنی کیمون سیریز کا نیا فون کیمون 19 پرو  Mondrain Edition لانچ کیا ہے ۔ اس فون میں کیمرے کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ، ایک منفرد  اور خوبصورت ڈیزائن کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے اب سوشل میڈیا پر یہ فون ایک ’ٹرینڈ سیٹر‘ بن کر #ColorChangingMobile ہیش ٹیگ کے ساتھ مقبول ہورہا ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنارہا ہے۔

فون کی بیک سائیڈ پر’پولی کرومیٹک آئسومرٹیکنالوجی‘ کے تحت ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی جذب کرتے ہوئے اسے مختلف رنگوں میں ڈھالتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکنو کا Mondrian Edition کا یہ ایسا فیچر ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں اسے رنگ بدلنے والا پہلا اسمارٹ فون بناتا ہے۔

کیمون 19 پرو،  Mondrain کا بارڈرلیس کیمرا اسے دیگر موبائل فون سے ممتاز بناتے ہوئے ایک منفرد مقام دیتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں یہ بہت دیدہ زیب بھی ہے جو فون کو ’پریمیئم لک‘ دیتا ہے۔

ٹیکنو کمپنی نے اپنے اس نئے فون کے لیے مشہور لاطینی پینٹر’peat Mondrain‘ کے فن پاروں سے اثر لیا ہے۔ Mondrain کی مصوری سے متاثر ہوتے ہوئے فون کی پشت یا بیک ڈیزائن کی گئی ہے جو خود اس پینٹر کے لیے بھی ایک خراجِ تحسین ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کیمون 19 پرو سیریز فون اپنے عمدہ ڈیزان اور صرف 0.98 باریک ترین (slimmest) بیزل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح کے Muse ڈیزائن ایوارڈ اور IF ڈیزائن ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

اس فون کے ڈیزائن کے ساتھ اس کا کیمرہ بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔اس کا فرنٹ کیمرہ 32 میگاپکسل کا ’اے آئی بیوٹی کیمرہ ہے جبکے پچھلے کیمرے سینسر میں 64 میگاپکسل’برائٹ نائٹ پورٹریٹ‘ RGBW(G+P) سینسر ہے جس کے کئی لاجواب فیچرز ہیں۔ ان میں پروموڈ، فلم موڈ، اسکائی شاپ جیسی سہولیات اسے مناسب قیمت میں بہترین کیمرہ فون بناتے ہیں۔

مین کیمرہ سنسر کے علاوہ اس موبائل میں موجود50 میگاپکسل کا 2X  ’زوم پورٹریٹ لینس‘ درحقیقت 50 ایم پی کا ایسا پہلا پورٹریٹ لینس ہے جو 2X زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پھر آرجی بی ڈبلیو سینسر ٹیکنالوجی سے لی گئی تصویر میں روشنی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے جو نہ صرف تصاویر کے معیار کو بڑھاتا ہے بلکہ اسے مزید روشن، واضح اور نمایاں کرتا ہے۔ گویا کہ یہ ایک انسانی آنکھ کی طرح ہی تصاویر لیتا ہے اور اسے ڈسپلے میں ظاہر کرتا ہے۔

کیمون 19 پرو سیریز فون میں 8 جی بی ریم پیش کی گئی ہے جسے میں ورچول ریم کی مدد سےمزید 5 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانےکے لیے میڈیا ٹیک ہیلو جی 96 پروسیسرلگایا گیا ہے۔ پھر ڈسپلے کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے جو ایک ہائی ریفریش ریٹ بھی ہے اور موبائل فون کے تجربے کو پرلطف اور تیز تر بناتا ہے۔ جبکہ 0.98 ملی میر کا بیزل باریک ترین ہے جو اسمارٹ فون کو چارچاند لگاتا ہے۔

ان تمام خصوصیات کی بنا پر ٹیکنو کیمو 19  پرو Mondrain آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ اگر آپ فوٹوگرافی اور آرٹ سے شغف رکھتے ہیں تو بھی یہ فون آپ کے ہی پیش کیا گیا ہے۔

یہ موبائل آف لائن اور آن لائن مارکیٹس میں 51,999 روپے میں دستیاب ہے۔

 

The post ٹیکنو کا ’کیمون 19 پرو Mondrain‘:رنگ بدلنےوالا پاکستان کا پہلا اسمارٹ فون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/slYpq47
via IFTTT

No comments:

Post a Comment