Thursday, May 31, 2018

جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنا شرمناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر

جسٹس اطہرمن اللہ  نے ریمارکس دیئے کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں، ان کا امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے، کیا ہی اچھا ہوتا انہیں بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اٹارنی جنرل بتائیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے؟ عدالت کو ملک کا امیج عزیز ہے، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔  اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے کیخلاف درخواست دائر

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی، عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیا کو آج کی عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روک دیا جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی جہانگیر سے ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

 

The post جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H51H8Y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment