Wednesday, May 30, 2018

یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل ایکسپریس اردو

کیف: روسی صدر پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے باعث روس چھوڑ کر یوکرائن منتقل ہونے والے روسی صحافی آرکاڈی بیچینکو کو قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرائن میں ایک روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو اُن کے گھر میں نامعلوم فرد نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی شدید زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ روسی صدر پر شدید تنقید کرنے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وہ گزشتہ برس روس سے یوکرائن منتقل ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات آغاز کیا جائے گا تاہم ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث قتل کیا گیا تاہم حتمی رائے مکمل تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکے گی جب کے مقتول صحافی کی اہلیہ شدت غم کے باعث بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صحافی ماضی میں چیچنیا میں جنگ لڑ چکے ہیں بعد ازاں انہوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا اور روس کے صدر پوتن کے سخت ناقد کے طور شہرت حاصل کی جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اور وہ اہل خانہ کے ہمراہ 2017 میں روس سے یوکرائن منتقل ہوگئے۔ یوکرائن حکومت نے صحافی کے قتل کا ذمہ دار روسی حکومت کو ٹہرایا ہے۔

The post یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IZiEHB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment