Wednesday, May 30, 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصلے سناتے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں تاہم ابھی 6 اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

جن اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں ان میں خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ شامل ہیں جب کہ خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانولہ اور عمر کوٹ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ عدالت نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا جب کہ کل مزید 31 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی عدالت نے 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J2Va0l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment