Friday, May 31, 2019

مہوش حیات کا اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستانی سپراسٹار مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کو’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘،’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘جیسی کامیاب فلمیں دینے والی سپراسٹارمہوش حیات نے اپنی صلاحیتوں کومزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کامیاب اداکاری کے بعد وہ اب ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔

اس بات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لیے انحصار نہیں کرتی لیکن اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھنا چاہتی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مہوش حیات نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی چیزسے مطمئن نہیں ہوتی اورنہ ہی خوش ہوتی ہوں مجھے نہیں معلوم میں ایسی کیوں ہوں، میں ہمیشہ اپنی بہترین تنقید نگاررہی ہوں، میں اپنا کام بہت دھیان سے دیکھتی ہوں اوراپنے کام پرتنقید بھی کرتی ہوں۔ شاید میری یہی بے چینی میرے کام کرنے کی اشتہا کومزید بڑھاتی ہے اورمجھے اپنے کام کو مزید محنت سے کرنے کی لگن دیتی ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ عید الفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں شائقین کو بہترین فلمیں دینے کے باعث اس بار بھی لوگوں نے مہوش کی نئی فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

The post مہوش حیات کا اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HM8Mic
via IFTTT

No comments:

Post a Comment