کراچی: سندھ ہائیکورٹ بار نے خبردار کیا ہے کہ اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا اور ان ججز کی بحالی کے لیے 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلی عدالتوں کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید رضوی اور دیگر وکلا رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سخت مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو سازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کی گئی کہ ان کا سپریم کورٹ میں تقرر ہی غلط ہے، اگر اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا جس کے خلاف 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔
The post ججز کیخلاف سازش ہوئی تو 2007 سے بڑی تحریک چلائیں گے، سندھ ہائیکورٹ بار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HLnndN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment