لاہور: مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔
مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم یک جان ہوکر کھیلی تو گرین شرٹس انگلینڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔
1994 ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ میرا ساری زندگی ہاکی کے میدانوں میں کھیلتے ہوئے گزری ہے لیکن قومی کھیل کے ساتھ ہمارے دل کرکٹ کے لیے بھی دھڑکتے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہ یکجان ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ میں فتح یقینی ہے۔
سابق ہاکی کپتان محمد ثقلین نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے فتح کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نہ صرف پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی بلکہ ورلڈ کپ میں شریک دوسری ٹیموں کو بھی ہرا کر عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب کرے گی۔
سابق رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، میری نیک خواہشات گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فاتح محمد انعام بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
قومی سوئمر کرن خان نے کہا کہ ہم جذباتی قوم ہیں، ایک میچ سے ہی ٹورنامنٹ کا نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں، ہمیں نہ صرف ویسٹ انڈیز بلکہ ورلڈ کپ کے سارے میچوں میں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔
The post کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دیگر کھلاڑی بھی میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YWYbXp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment