Thursday, May 30, 2019

پاکستان میں ای کورٹ کا اجرا، نظام انصاف میں انقلاب ایکسپریس اردو

یہ شکایت پاکستان میں ہر تین میں سے دو شہریوں کو ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف انتہائی سست ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، جبکہ کئی مدعی مقدمات تو عدالتوں کے چکر کاٹنے، دور دور سفر کرنے اور دیگر اخراجات کے باعث اپنے ہی مقدمے سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔ گواہ بھی گواہی دینے کےلیے تیار نہیں ہوتے، اور خود وکلا بھی لمبے اور کٹھن سفر سے تنگ آجاتے ہیں۔

جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کے چیف جسٹس بننے کے بعد نظام عدل و انصاف میں کافی بہتری آئی ہے۔ جہاں ملک میں ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا اور برسوں سے زیر التوا مقدمات تین دن میں نمٹائے جاتے ہیں، وہیں اب ای کورٹ کا اجراء سپریم کورٹ کا ایک اور سنگ میل ہے۔

پیر کے دن چیف جسٹس، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کرتے ہوئے باضابط ای کورٹ کے سسٹم کا آغاز کردیا۔ ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے چیف جسٹس نے کراچی میں وکلاء کے دلائل سنے، قتل کیس میں نامزد ملزم نور محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سرکاری وکیل کے دلائل سنے اور ایک ہی دن میں کیس نمٹادیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نمبر ایک عدالت میں بڑی اسکرین لگائی گئی اور ایک چھوٹی ایل سی ڈی وکلا روسٹرم پر لگائی گئی، جس کے اوپر کیمرا لگایا گیا۔ بڑی اسکرین سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں موجود چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اور وہاں کیمرا عدالت کو باآسانی دیکھا جاسکتا تھا، جبکہ کیمرا کے ذریعے وہاں لگے اسکرین پر یہاں کے مناظر دیکھے جاسکتے تھے۔ ای کورٹ انتظام بالکل درست تھا، آواز بھی صاف سنائی دی اور چہرے بھی صاف صاف دکھائی دیے۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی تو سب سے پہلے چیف جسٹس نے خوشی کا اظہار کیا اور وہاں روسٹرم کے سامنے موجود درخواست گزار وکیل کو مبارکباد باد دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ نظام عدل میں ایک بہتری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: سپریم کورٹ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمیٰ بن گئی

دنیا میں پاکستان سپریم کورٹ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی پہلی عدالت عظمیٰ بن گئی ہے۔ اس نظام سے وکلا اور سائیلین کےلیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ چیف جسٹس نے نادرا، وکلا اور عدالتی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی نظام میں عدل میں بہتری کےلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ماڈل کورٹس کے بعد یہ ای کورٹ کا اجراء پاکستان کے نظام عدل میں کسی انقلاب سے کم نہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پاکستان میں ای کورٹ کا اجرا، نظام انصاف میں انقلاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2I9W3om
via IFTTT

No comments:

Post a Comment