Thursday, May 30, 2019

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران ایکسپریس اردو

تہران: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ایرانی صدرحسن روحانی کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران یہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ امریکا سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے کیونکہ پہلے بھی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ الٹا نقصان ہوا، ہم انقلاب کی بنیادی اقدارپرکوئی مذاکرات نہیں کریں گے اورہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔

ایران کا یہ بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کا امکان موجود ہے۔

اس سے پہلے ایرانی صدرحسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پرعائد پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

The post امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KfAzJx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment