اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے اوراب وہ واپس اڈیالہ جیل جانا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس آج دوبارہ جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ آج ان کی ای سی جی بھی دوبارہ کی جائے گی۔
ڈاکٹرزذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی پاؤں کی سوجن میں کمی ہوئی ہے اوراب وہ پمزسے واپس جانا چاہتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پمزکے ڈاکٹرز نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری سے لاعلم
واضح رہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کرنے کے بعد پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قراردیا گیا ہے۔ نوازشریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں، وہ دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثرہونے سے شدید درد محسوس کرتے ہیں۔
The post نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v4jJF5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment