Tuesday, July 31, 2018

نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مستردکردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت اورعلاج  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہے، فکرمندی کی کوئی بات نہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طورپرذاتی معالج کے کہنے پرلایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے ، تمام سہولیات موجود ہے، ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش

نگران وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ مرض کی ہسٹری کا لندن سے منگوانا یا بھجوانا 5 منٹ کا کام ہے، نوازشریف کے کھانے میں کوئی بد پرہیزی نہیں کی گئی بلکہ ہدایات کے مطابق ان کے گھر سے کھانا آ رہا ہے، بیٹی مریم نواز کی طرف سے والد کی تیمار داری کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

نگراں وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے گٹھ جوڑ جمہوری عمل کا حصہ ہے، یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں، آئین کے مطابق 10 اگست تک الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کرنا ہیں اور جس کے بعد 24 گھنٹے میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس ہوں گے۔

The post نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2viq5jm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment