کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے جیتنے والے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو اپنے حلقوں پر خصوصا عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے اور آپ کو میری ٹیم بن کر حلقے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئرڈ الیکشن وفاق کیلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ایشوزپربات کریں گے کیونکہ ہماری منزل جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت ہے ہمیں شہید بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرنا ہے۔
بعدازاں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے نومنتخب رکن اسمبلی قادر پٹیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی خدمت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جہاں سے ہارے ہیں وہاں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، چیئرمین نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے باوجود ہماری پارٹی کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
The post ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ApCPdT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment