Sunday, February 20, 2022

پشاور سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاورکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے چند دہشت گرد ضلع خیبر  سے ضلع پشاور میں دہشتگردانہ کاروائی کی غرض سے منتقل ہورہے ہیں۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی اسپیشل چھاپہ مارٹیم نے  بمقام تختہ بیگ جمرود میں ناکہ بندی کی اسی اثنا موٹرسائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالواحد ولد لعل سید جبکہ دوسرے کی شناخت حضرت خان ولد زرنور کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دودستی بم، دو عدد 30 بور پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عالمی دہشتگردتنظیم  داعش  کے  گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ٹیم مقرر کی جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

 

The post پشاور سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r1MD6m0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment