Thursday, February 24, 2022

یوکرین تنازع:روس کی کیف میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کنٹرول کی کوشش ایکسپریس اردو

کیف: یوکرین کے صدر اور کیف کے میئر نے انکشاف کیا ہے کہ روسی فوج نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضے کے لیے قریب پہنچ گئی اور اُس نے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اب تک چالیس فوجیوں سمیت 57 شہری جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین فوج نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ جوابی کارروائی میں روسی فضائیہ کے پانچ جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، جس میں پچاس روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

یوکراینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کے شمال مشرق میں روس کے ایک فوجی علاقے پر میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی سے زائد ہو گئے ہیں۔

برووری شہر کے میئر کا کہبنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے حملہ دوپہر 2:30 بجے ہوا، یہ شہر یوکرین کی اسپیشل فورسز کا اڈہ ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف لڑائی میں جو عام شہری ملکی دفاع کے لیے شامل ہونا چاہتا ہے اسے ہتھیار فراہم کریں گے۔

 

The post یوکرین تنازع:روس کی کیف میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کنٹرول کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qgSwRDv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment