کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔
وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔
زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا۔
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔
ویڈیو دیکھیں: پشاور زلمی کے محمد حارث کی تیز ترین ففٹی
واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔
The post وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Tqb97Pm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment