Wednesday, February 23, 2022

متحدہ عرب امارات چین سے 12 جنگی طیارے خریدے گا ایکسپریس اردو

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے ایک درجن ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد اپنے دفاعی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور جدید اسلحہ و جنگی ساز و سامان خرید رہا ہے۔ اسی تناظر میں فوری طور پر چین سے 12 ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک درجن ایل-15 طیاروں کی کھیپ موصول ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات چین سے مزید 36 جنگی جیٹ طیارے بھی خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ ایل-15 طیارے خریدنے اور اس کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی خرداری تیل سے مالا مال خلیجی ریاست کی ہتھیاروں کے سپلائرز کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بنیادی طور پر متحدہ عرب امارات کی فضائیہ امریکی ساختہ F-16 اور فرانسیسی ساختہ میراج لڑاکا طیارے استعمال کرتی ہے جب کہ گزشتہ برس ہی فرانس کو رافیل طیاروں کا آرڈر بھی دیا تھا۔

The post متحدہ عرب امارات چین سے 12 جنگی طیارے خریدے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GUH1C8u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment