کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہر متین کی بیوہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اطہر متین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اطہر متین چاہتے تو گاڑی میں واقعہ دیکھتے ہوئے آگے نکل جاتے مگر انہوں نے اپنا فرض سمجھا اور ظلم کے سامنے کھڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اطہر متین پیچھے ایک آزمائش چھوڑ گئے ہیں، حکومت کمسن بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، کوشش کریں گے کہ اطہر متین کے بچے آگے چل کر اپنے والد کا نام روشن کریں۔
مزید پڑھیں: امن و امان کی صورتحال دیگر شہروں میں بھی خراب ہے، مراد علی شاہ
وفاقی وزیر نے بیوہ کو سرکاری ملازم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بیوہ کو جلد نوکری اور بچیوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔
علی زیدی نے کہا کہ یہ شہر کس سمت جارہا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا، میں وزیراعظم کو کراچی کی صورت حال سے آگاہ کروں گا، شہر سے اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کا وقت آپہنچا ہے۔
The post کراچی سے اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے، وفاقی وزیر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zpVolvP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment