میکسیکو سٹی: میکسیکو کے ایک جِم میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے سامنے ہی 180 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے علاقے پیرل ویلو میں جم فٹنیس اسپورٹ سینٹر میں پیش آیا جہاں جِم کی ایک 35 سے 40 سالہ ممبر خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی تاہم سکت نہ ہونے پر وزن اُن کی گردن پر آگرا جس سے اُن گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
خاتون کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی کھڑی تھیں جبکہ جم ٹرینر بھی خاتون کے پاس موجود تھا۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹرینر اور جم میں موجود باقی لوگ خاتون کی طرف دوڑے اور وزن ہٹایا جس پر خاتون بینچ سے زمین پر بےجان جسم کے ساتھ آ گریں۔
رپورٹس کے مطابق آنکھوں کے سامنے ہوئی ماں کی اس غیر متوقع موت پر بیٹی گہرے صدمے میں ہے جسے حکام کی جانب سے نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔
The post جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کے دوران خاتون ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Yx5vs20
via IFTTT
No comments:
Post a Comment