Thursday, February 24, 2022

یوکرین پر حملہ؛ امریکا اور برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ایکسپریس اردو

واشنگٹن /لندن: امریکا اور برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے کیف سے مذاکرات شروع کرنے کے مغربی ممالک کی تجویز کو مسترد کردیا اور حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے جنونیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ کا انتخاب کیا اور اب ماسکو کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس پر عائد نئی پابندیوں کے نتیجے میں وہ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اورین کرنسی میں کاروبار نہیں کرسکتا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو ممالک آج ماسکو پر پابندی سے متعلق ایک اجلاس کریں گے تاہم امریکا ماسکو کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کے خلاف ’سخت‘ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جس میں بینکوں، صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی دوستوں اور لندن میں اعلیٰ طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے والے انتہائی دولت مند روسی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں روسی کمپنیوں، بینکس اور وی ٹی وی نامی چینل پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

The post یوکرین پر حملہ؛ امریکا اور برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WaCmdce
via IFTTT

No comments:

Post a Comment