Monday, February 21, 2022

‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (‏این سی او سی) نے 10 فیصد سے کم کورونا سے متاثرہ شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلگت، مردان، مظفرہ آباد میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

این سی او سی کے جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی شرح دیکھی گئی جس کے بعد پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت کردی گئی جبکہ آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش  70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی گئی، دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے میں دورانِ سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی نے حیدر آباد میں بھی کورونا پابندیاں اٹھا دی جبکہ  گلگت، مردان، مظفرہ آباد کے علاوہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کر دی گئں۔

The post ‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qQ8r9NG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment