Tuesday, February 22, 2022

پی ایس ایل چھوڑ جانے والے غیرملکی کرکٹرز ایکسپریس اردو

 لاہور: ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے جاری ہے اور فائنل میں محض پانچ روز باقی رہ گئے ہیں تاہم ایسے میں غیرملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد ایونٹ کو ادھورا چھوڑ کر جانے والے غیرملکی کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں چھ فرنچائزز ہیں جن میں متعدد غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، چونکہ سال بھر کا کرکٹ کیلنڈر بین الاقوامی کرکٹ اور دنیا بھر کی دیگر کرکٹ لیگز کی وجہ سے بھرا رہتا ہے، اس لیے پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی دستیابی مشکل ہوتی ہے۔

تمام فرنچائزز کو ماضی میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وسط میں یا شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں سیزن میں بھی کچھ انجریز اور ذاتی وجوہات کی بناء پر چلے گئے ہیں جبکہ دیگر قومی فرائض کی انجام دہی کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کرکٹرز جو مختلف وجوہات کی بنا پر ایونٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

بین ڈکٹ: بائیو سیکور ببل کو جواز بنا کر چکے گئے

جیمز فالکنر: پی سی بی کے ساتھ تنازع

شیمرون ہیٹمائر: کیریبین کرکٹ بورڈ سے این او سی کا معاملہ

ڈین لارنس: نجی مصروفیات کے باعث لیگ چھوڑ گئے

لیوک ووڈ: انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

نوین الحق: بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے باعث ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ گئے

کراچی کنگز

ٹام ایبل: انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

محمد نبی: لیگ کے آخری میچ سے قبل قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہو گئے

روماریو شیفرڈ: بھارت کے دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کے باعث دستبردار ہوئے

اسلام آباد یونائیٹڈ

ایلکس ہیلز: بائیو سیکور ببل کو جواز بنا کر چکے گئے

رحمان اللہ گرباز: لیگ کے آخری میچ سے قبل قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہوئے

پال اسٹرلنگ: آئرلینڈ کی ٹیم میں شمولیت کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے

ریس ٹوپلی: نجی مصروفیات کے باعث دستبردار ہوگئے

لاہور قلندرز

راشد خان: افغان ٹیم کی نمائندگی کے لیے ایونٹ ادھورا چھوڑ گئے

ملتان سلطانز

ڈومینک ڈریکس، اوڈین اسمتھ اور روومین پاول: کیریبین سائیڈ کی نمائندگی کے لیے ایونٹ سے دستبردار ہوئے

پشاور زلمی

ٹام کوہلر-کیڈمور: انجری کا شکار ہوئے

ثاقب محمود: دو میچ کھیلنے کے بعد قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہو گئے

شیرفین ردرفورڈ: ذاتی وجوہات کے باعث چلے گئے

لیام لیونگسٹون: انجری کے باعث ایونٹ کو خیرباد کہہ گئے

The post پی ایس ایل چھوڑ جانے والے غیرملکی کرکٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0rQgkZw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment