Sunday, August 20, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار کی گرتی ساکھ کو سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعمیراتی بزنس کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے اپنے ان رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں جو آپ کے آشیانے کو جلا دینے سے دریغ نہ کریں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں اور کسی سے بھی نہ الجھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جانے انجانے میں اگر آپ کسی کا دل دکھا چکے ہیں تو اس سے معافی مانگ لیجئے یہی بہتر ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان روشن ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اخراجات میں قدرے اضافہ ہو گا بسلسلہ کاروبار کوئی تبدیلی نہ کریں مشترکہ کاروبار نقصان کا موجب بن جائے گا نزدیکی سفر ہرگز نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تعلیمی معاملات حسب منشا طے نہ ہو سکیں گے۔ بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ ہو گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دوسروں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے، کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رہائش میں تبدیلی کا منصوبہ اگر آپ بنا چکے ہیں عمل درآمد کرنے کیلئے آج کا دن موافق ثابت ہو گا کاروباری معاملات میں جلدبازی ہرگز نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ھریلو حالات پرسکون رہیں گے۔ اس دوست سے ہوشیار رہیں جو بظاہر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپ کو غلط راستوں پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Bd9TIm3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment