Tuesday, July 26, 2022

پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام‘‘۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں انہوں نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو منظور کرنے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ق لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو درست قرار دیا۔

The post پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/S5gXCBk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment