Monday, July 25, 2022

2022 میں پانی کی قلت و قحط سالہ کا سامنا ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی ایکسپریس اردو

صوفیہ: بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے 2022 میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق کی گئیں پیش گوئیاں حقیقت بننے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1996 میں دنیا سے رخصت ہونے والی آنجہانی بابا وانگا کی نائن الیون، چرنوبل اور شہزادی ڈیانا کی موت کی طرح دیگر پیش گوئیاں بھی سچ ہونے لگیں۔

بابا وانگا نے 25 برس قبل خبردار کیا تھا کہ 2022 میں کچھ شہروں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے سیاسی نتائج بھی سامنے آئیں گے اور ممالک کو زبردستی دیگر ذرائع تلاش کرنا پڑیں گے۔

بابا وانگا کی دو عشروں قبل کی گئی پیش گوئی حقیقت میں تبدیل ہورہی ہے، جس کی واضح مثال برطانوی شہر کینٹ ہے جہاں حکام نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران بھی صرف ضرورت کے تحت پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں متعدد ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا کو شدید سیلابی صورتحال، سونامی اور زلزلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قحط سالی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جہاں دنیا پہلے ہی کورونا اور منکی پاکس جیسی عالمی وبا کا سامنا کررہی ہے، وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے۔

The post 2022 میں پانی کی قلت و قحط سالہ کا سامنا ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oBjruQs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment