Friday, July 22, 2022

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ جانے جبکہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر رولنگ کومسترد کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کے مسلم لیگ ن کے نا آنے والے 7 اراکین کے ووٹ بھی انتخاب میں شمار کئے گئے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اسپیکر رولنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری گنتی واضح ہوگئی،ہمارے 186 ارکان چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 186 ارکان پٹیشن فائل کرنے سپریم کورٹ جائیں گے، ہم سیاسی، آئینی اور قانونی طور پر یہ الیکشن جیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ حکومت ہماری ہے، آج امپورٹڈ فارغ ہوگیا،رولز کے مطابق پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے جن دو امیدواران کے درمیان مقابلے کا کہا، ڈپٹی اسپیکر نے ایک امیدوار ہی فارغ کر دیا۔ پرویز الہی کو مبارکباد دیتا ہوں، وہ چند روز میں بطور وزیر اعلی حلف اٹھائیں گے۔

The post پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PSTdonV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment