Thursday, July 14, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ایک بار پھر آپ خطرات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ گھریلو حالات شاندار رہیں گے۔ کسی سے بھی لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے۔ آج آپ اپنے ذاتی منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی جائیداد کی وجہ سے آپ کو ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں دلچسپی نہ لیں۔ کسی بڑے تعمیراتی منصوبے کو عمل شکل ہرگز نہ دیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہم نے پہلے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کر کے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہیں۔ چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی کیوں نہ ہو کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں۔ اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے۔ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

سیاسی و سماجی شخصیات اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا۔ مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی رہے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج آپ کا سامنا سیاست سے وابستہ افراد سے ہو سکتا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ان سے اپنا کوئی کام نکلوانے میں کامیاب ہو جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گارمنٹس کا کاروبار کرنے والے حضرات اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے۔ دماغ کو لاحاصل سوچوں کی آماجگاہ ہرگز نہ بننے دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن آپ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ مذہبی امور کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cEneCk0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment