Saturday, July 30, 2022

جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ایکسپریس اردو

پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑے جانے والے پانی اور بارشوں کے سبب ڈیرہ غازی خان، راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

سیلاب کے باعث مذکورہ علاقوں میں بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ متاثرین بھی اپنے مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونے والی افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ نے راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش اور زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی، 126 افراد جاں بحق

سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب  مظفرگڑھ۔ میں ریسکیو 1122 نے 20 سے زائد فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں، اسی کے ساتھ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع  کردیہے۔

اُدھر دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے فی کس 10 لاکھ روپے کا اعلان

 

علاوہ ازیں راجن پور میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح پر مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔

The post جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PfnDG9y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment