Sunday, July 31, 2022

ایف آئی اے نے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے دو جلعسازوں کو گرفتار کرلیا ایکسپریس اردو

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں کارروائی کر کے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2800 سے زائد جعلی فنگر پرنٹس بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی انگوٹھے کے نشانات کو غیر قانونی سم کیلئے استعمال کرتے تھے۔  چھاپے کے دوران ٹیلی کام فرنچائز سے غیر قانونی موبائل سم بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ تحقیقات کے دائرہ کار کو بھی مزید وسیع کردیا ہے۔

The post ایف آئی اے نے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے دو جلعسازوں کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r1VcWi3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment